Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2017 12:57am

کیا آپ اس تصویر میں موبائل فون تلاش کرسکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر آج کل ذہنی آزمائش سے متعلق سوالات پر مشتمل پوسٹس خوب تہلکہ مچا رہی ہیں۔

کبھی کسی آئی فون میں 3 کی تعداد کا پوچھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں کتنے 3 ہیں؟

تو کبھی کسی تصویر میں موجود شیروں کی گنتی کا کہا جاتا ہے۔

اور اب ایک اور بصری دھوکا دینے والی تصویر سامنے آئی ہے جس میں لوگوں سے پوچھا گیا ہے کہ اس قالین کی تصویر میں موبائل فون کہاں ہے؟

فلپائن کی فیس بک صارف جیا مے کروز نے اس تصویر کو پوسٹ کیا جسے اب تک لاکھوں بار فیس بک پر شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی لوگ اس میں فون کو تلاش کررہے ہیں۔

ویسے دیکھنے میں تو ایک عام سی تصویر ہے مگر اس میں بڑی ہوشیاری سے ایک جگہ موبائل کو چھپایا گیا ہے کیا آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں؟

کچھ لوگوں نے تو اسے آسانی سے تلاش کرلیا۔

مگر بیشتر کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

تو کیا آپ تلاش کرپائے ؟ اگر نہیں تو جواب نیچے موجود تصویر میں چھپا ہے۔

Read Comments