☰
مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری
پاکستانی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے والد جاوید شیخ کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا مزاح سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں مومل شیخ کے ساتھ بولی وڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی، ابھے دیول اور جمی شیرگل اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔
اس فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ڈیانا پینٹی نے تمام توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔