Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2016 11:51pm

فلمی ستاروں پر بھی 'پرزما' کا بھوت سوار

لوگوں کو راتوں رات تجربہ کار آرٹسٹ اور فنکار بنا دینے والی نئی اسمارٹ فون ایپ ’پرزما‘ (Prisma) اب شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی اپنا دیوانہ بنا چکی ہے۔

آئی فون کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایپ متعارف ہوتے ہی ہر کسی نے اس کا استعمال شروع کردیا۔

اس ایپ کو روس سے تعلق رکھنے والی پریزما لیبز نے تیار کیا جو چند ماہ پہلے آئی او ایس میں متعارف کرائی گئی۔

واضح رہے کہ پرزما ایپ کے استعمال سے آپ اپنی تصاویر کو بہترین انداز میں ایڈٹ کرسکتے ہیں جس کے لیے آپ کو کسی اور فلٹر کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:کیا یہ ہے سب سے بہترین فوٹو فلٹر ایپ؟

پاکستانی ستاروں پر بھی اس ایپ کا بھوت سوار ہوچکا ہے اور ہر کوئی اپنی تصاویر پرزما ایپ کی مدد سے ایڈٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہا ہے۔

اعجاز اسلم

آمنہ بابر

سونیا حسین

فرحان سعید

احمد علی بٹ

سائرہ شہروز

ماہرہ خان

ماورا حسین

مومل شیخ

پرزما کا استعمال صرف پاکستانی ستارے ہی نہیں بلکہ بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس ایپ سے کافی متاثر ہیں۔

ورن دھون

عالیہ بھٹ

سدھارتھ ملہوترا

شاہد کپور

انوشکا شرما

ارجن کپور

Read Comments