کوفی عنان کی آمد پر میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کا احتجاج
اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل ریاست رکھائین میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی تحقیقات کیلئے وہاں پہنچے ہیں۔
ینگون: میانمار کے بدھ مت کے پیرو کاروں نے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کا استقبال احتجاج سے کیا جو مسلم اکثریتی علاقے رکھائین یا اراکان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی تحقیقات کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کوفی عنان کی سربراہی میں ایک ایڈوائزی کمیشن رکھائین میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی تحقیقات کرے گا جس کی وجہ سے وہاں مقیم لاکھوں روہنگیا مسلمان بے گھر ہوچکے ہیں۔