دنیا کی طویل ترین فلم کونسی ہے؟
فلمیں تو آپ دیکھتے ہی ہوں گے جو کہ دو سے تین گھنٹے میں ختم بھی ہوجاتی ہیں مگر سب سے طویل دورانیے والی فلم کونسی ہے؟
کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ؟
اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں کہ دنیا کی طویل ترین فلم کا دورانیہ گھنٹوں پر نہیں بلکہ دنوں پر مبنی ہے جی ہاں واقعی دنوں تک۔
اس فلم کا نام ہے لاجسٹکس جسے سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ایریکا میگنیوسن اور ڈینیئل اینڈرسن نے 2012 میں ایک آرٹ پراجیکٹ کے طور پر تیار کیا تھا۔
اس فلم کا دورانیہ 51 ہزار 420 منٹ (857 گھنٹے یا 35 دن 17 گھنٹے) لمبا ہے اور اسی لیے اسے سب سے زیادہ لمبی فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس فلم میں جدید الیکٹرونک ڈیوائسز کے تیار ہونے کی تاریخ اور فروخت کے وقت کو پیش کیا گیا ہے ۔
اس فلم کی شوٹنگ ایک فیکٹری میں کی گئی جس کی اسکریننگ اپسلا سٹی لائبریری میں یکم دسمبر 2012 سے 6 جنوری 2013 تک جاری رہی تھی۔
اس فلم کا ورلڈ پریمیئر 2014 میں ہوا جبکہ اسے آن لائن بھی اسٹریمنگ کے لیے پیش کیا گیا۔