☰
رنبیر، ایشوریا کی 18 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول
بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور نوجوان اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ نے ریلیز سے قبل ہی شائقین کو خاصہ بے تاب کردیا ہے۔
جہاں یہ دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں وہیں اس فلم کے ٹریلر اور گانوں کو دیکھ کر مداح ان کی جوڑی کو خاصہ پسند کررہے ہیں۔
تاہم اگر کوئی اور چیز اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تو وہ ہے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کی 18 سال پُرانی ایک تصویر۔