لائف اسٹائل

2016 کی 10 بہترین فلمیں جو آپ دیکھ نہیں سکے

ہر ہفتے ہی متعدد نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں اور کسی بھی فرد کے لیے ان سب کو دیکھنا مشکل ٹاسک ہوسکتا ہے۔

2016 کی 10 بہترین فلمیں جو آپ دیکھ نہیں سکے



ہر ہفتے ہی متعدد نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں اور کسی بھی فرد کے لیے ان سب کو دیکھنا مشکل ٹاسک ہوسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر اس وجہ سے چند اچھی فلمیں دیکھنے سے رہ جاتی ہیں۔

یہاں ایسی ہی بہترین فلموں کی فہرست دی گئی ہے جو رواں سال ریلیز ہوئیں مگر ہوسکتا ہے کہ آپ نے انہیں دیکھا نہ ہو۔

لو اینڈ فرینڈ شپ

اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر وٹ اسٹل مین کی 18 ویں صدی کے دور پر مبنی یہ فلم ایک بیوہ خاتون سوزن کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنے مرحوم شوہر کے خاندان کے گھر میں رہنے آتی ہے تاکہ معاشرے میں اس کے بارے میں ہونے والی بات چیت سے بچ سکے،اپنا وقت ضائع کیے بغیر وہ اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے امیر شوہروں کی تلاش شروع کردیتی ہے جس کے بعد کہانی بہت دلچسپ ہوجاتی ہے۔

نائن لیوز

اسکرین شاٹ

یہ ایک انتہائی دلچسپ افسانوی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ایک ارب پتی شخص اپنے کام میں مگن رہتا ہے اور اپنے خاندان کی زندگی سے انجان ہوتا ہے، مگر ایک موقع پر اسے آخری لمحے میں اپنی بیٹی کے لیے سالگرہ کا تحفہ یاد آتا ہے، اور وہ ایک بلی لیتا ہے مگر بعد میں اس بلی کے جسم میں کسی طرح پھنس جاتا ہے جس کے بعد کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ اسے بیری سونی فیلڈ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ کیون اسپیسی اور جنیفر گارنر نے مرکزی کردار ادا کیے۔

مدرز ڈے

اسکرین شاٹ

یہ مدرز ڈے کے موقع پر تین نسلوں کے اکھٹے ہونے کی کہانی ہے جسے گیری مارشل نے ڈائریکٹ کیا جبکہ جنیفر آنسٹن، کیٹ ہڈسن اور جولیا رابرٹس نے اس کے مرکزی کردار ادا کیے۔

میگریٹ سیٹس اے ٹریپ

اسکرین شاٹ

یہ ایک سیریل کلر کو پکڑنے کی دلچسپ کہانی ہے جس میں مسٹر بین سے شہرت حاصل کرنے والے روان ایٹکنسن نے چیف کمشنر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور متعدد خواتین کے قتل کے پیچیدہ کیس پر کام کرتے ہوئے قاتل کو پکڑا ہے۔

دی بی ایف جی

اسکرین شاٹ

معروف ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ کی یہ فلم ایک لڑکی صوفی کے گرد گھومتی ہے جس کا سامنا ایک دوستانہ مزاج رکھنے والے دیو قامت جن سے ہوتا ہے جو کہ اپنے دیگر ساتھیوں سے مختلف ہوتا ہے اور بچوں کو نقصان پہنچانے سے انکار کرتا ہے۔

47 میٹرز ڈاﺅن

اسکرین شاٹ

اس فلم کی کہانی دو بہنوں کیٹ اور لیزا کے گرد گھومتی ہے جو میکسیکو تعطیلات منانے جاتی ہیں اور ایڈونچر کی تلاش میں کیٹ اپنی بہن کو ایک پنجرے میں زیرآب جاکر شارک مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے قائل کرلیتی ہے، تاہم اس مہم کے دوران پنجرہ ٹوٹ کر کھل جاتا ہے جبکہ یہ لڑکیاں خود کو سمندر کے اندر 47 میٹر گہرائی میں پاتی ہے اور ان کے پاس ایک گھنٹے کی آکسیجن ہوتی ہے جبکہ ساحل دو گھنٹے کے فاصلے پر ہوتا ہے اور ان کے ارگرد وائٹ شارکس گھوم رہی ہوتی ہیں۔

دی لائٹ بٹوین اوشینز

اسکرین شاٹ

لائٹ ہاﺅس کے رکھواے اور اس کی بیوی مغربی آسٹریلیا میں رہتے ہیں اور اس بچے کی پرورش کررہے ہوتے ہیں جسے انہوں نے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا تھا، مگر انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے کتنا تباہ کن ثابت ہوگا۔

آئی ٹی

اسکرین شاٹ

ایک امیر شخص آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گھر تیار کرتا ہے جس دوران وہ اپنی بیٹی کا تعلق ایک آئی ٹی کے ماہر ایڈ سے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو جواب میں وہ ماہر اس کی اور اس کے خاندان کی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیتا ہے جس کے لیے وہ ٹیکنالوجی کو ہی ہتھیار بناتا ہے، اس سے وہ کیسے نمٹتا ہے وہ دیکھنا آپ کے لیے کافی دلچسپ ثابت ہوگا۔

سلی

اسکرین شاٹ

اداکاری سے ڈائریکشن میں آنے والے کلنٹ ایسٹ وڈ کی اس فلم کا مرکزی کردار لیجنڈ اداکار ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے، یہ ایک سچی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی فلم ہے جس میں پندرہ جنوری 2009 کے واقعات کو پیش کیا گیا ہے جس میں ایک پائلٹ کیسلے سلی نے نیویارک کے دریائے ہڈسن کے ٹھنڈے پانیوں میں اے 320 طیارے کی لینڈنگ کی اور معجزانہ طور پر ایک شخص بھی زخمی نہیں ہوا، مگر اس واقعے نے اس پائلٹ کا کیرئیر اور ساکھ تباہ کرکے رکھ دی۔

دی کنفرمیشن

اسکرین شاٹ

یہ ایک باپ اور بیٹے کی کہانی ہے، جس میں باپ ماں کو طلاق دے کر الگ ہوجاتا ہے، اس کا آٹھ سالہ بیٹا ویک اینڈ منانے باپ کے پاس آتا ہے جو کہ شرابی ہوتا ہے اور ان دونوں کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ مشکل ہوجاتا ہے، مگر ایک ٹول باکس کی چوری اور پھر چوروں کی تلاش ان دونوں کو قریب لے آتا ہے جس کے دوران ان دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ ان کا باہمی تعلق کتنا مضبوط ہے، یہ کامیڈی فلم آپ کے دلوں کو چھو لے گی۔