پاکستان

کوئٹہ: فائرنگ سے ہزارہ برادری کا فرد ہلاک

ہزارہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مبینہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مبینہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ہلاک کیا اور فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے 2 افراد کی 'ٹارگٹ کلنگ'

مقتول کی شناخت علی خان ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے،جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد ہلاک

مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم یا گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے۔