لائف اسٹائل

عروہ، فرحان کی شادی کی تقریبات کا خوشگوار اختتام

جوڑے کا شاندار ولیمہ لاہور میں ہوا، جس میں شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصات نے خاص تیاری کے ساتھ شرکت کی۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچیں، لیکن سوشل میڈیا پر اس شادی کے بہت چرچے ہیں۔

اتوار 18 دسمبر کو لاہور میں جوڑے کا شاندار ولیمہ ہوا، جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی متعدد شخصات نے شرکت کی اور ہر کسی نے خاص تیاری کر رکھی تھی۔

خیر باتیں چھوڑیں، یہاں دیکھتے ہیں کہ اس تقریب میں کیا کیا ہوا۔

سلیبرٹیز کی شادی ہو اور ڈانس نہ ہو، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔

'اڈاری' میں عروہ (میراں) کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی بشریٰ انصاری بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہیں۔


دلہن عروہ اور ان کی بہن ماورا حسین ڈانس میں آگے آگے رہیں۔



دلہا فرحان سعید کیوں پیچھے رہتے؟



تقریب کے کچھ خوبصورت لمحات