دنیا

ایمیاکون : یہاں درجہ حرارت منفی 58 تک گر جاتا ہے

فوٹو گرافر ایمس چیپل نے اس گاؤں اور یہاں بسنے والے باہمت افراد کی زندگی کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنے کا ارادہ کیا.

خزاں، بہار، گرمی اور سردی، موسم کے نام چاہے یہ چار ہوں لیکن موسم کی شدت کے ہزار رنگ ہوتے ہیں، دنیا کے کچھ حصوں میں سخت گرمی پڑتی ہے تو کئی حصوں کے مکین سال کے 365 دن سردی سے ٹھٹھرتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی یخ بستہ ایک علاقہ روس کا گاؤں ایمیاکون ہے جہاں سال بھر سردی پڑتی ہے اور جم کر پڑتی ہے، سردیوں کے موسم میں عام طور پر یہاں درجہ حرارت منفی 58 تک گر جاتا ہے۔

خطروں اور نئے تجربات کے شوقین فوٹو گرافر ایمس چیپل نے اس گاؤں اور یہاں بسنے والے باہمت افراد کی زندگی کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنے کا ارادہ کیا اور اس کا نتیجہ کافی لہو گرمادینے والی تصاویر کی صورت میں سامنے آیا۔

فوٹوگرافر نے اس علاقے میں 5 ہفتے تک ڈیرہ ڈالے رکھا اور بےشمار خوبصورت تصاویر کھینچیں۔

فوٹوگرافر نے سفر کا آغاز دنیا کے سب سے ٹھنڈے دارالحکومت کہلائے جانے والے علاقے سے کیا —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

اس علاقے کی آبادی 3 لاکھ کے لگ بھگ ہے —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

موسم کتنا ہی سرد کیوں نہ ہو لیکن فوٹو گرافر کے مطابق اس علاقے کے رہائشیوں کے مزاج کافی اچھے ہیں—فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

علاقہ مکین سردی سے مقابلہ ’رسکی چائے‘ سے کرتے ہیں —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

موسم کی سختی یہاں کے مرد و خواتین کے لیے معمول کی بات ہے —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

سال کے بارہ مہینے علاقے کے پودے، سڑکیں اور مجسمے برف کی چادر اوڑھے رہتے ہیں —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

رہائشیوں کا سورج کا انتظار خال خال ہی ختم ہوتا ہے —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

یہاں موجود پٹرول پمپس دو ہفتے لگاتار کھلے رہتے ہیں اور پھر دو ہفتے کے لیے ورکرز چھٹی پر چلے جاتے ہیں —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

فوٹوگرافر کو آگے بڑھنے کے لیے گاڑی کے انتظار میں دو دن اس گھر میں رہنا پڑا جہاں انہوں نے سوپ اور چائے پر گزارا کیا—فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

ٹھنڈ کے باعث پائپ لائنوں میں برف جمنے کی وجہ سے اب بھی علاقے میں باتھ رومز گھر سے فاصلے پر بنائے جاتے ہیں—فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

ٹھنڈ کی وجہ سے لوگوں کی مرنے پر سخت زمین کو کھودنا کسی امتحان سے کم نہیں اور اسی لیے آگ لگا کر زمین کو نرم کیا جاتا ہے—فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

جمی ہوئی مچھلی یا پھر گوشت کا سوپ یہاں کے رہائشیوں کا معمول کا کھانا ہے —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

سخت سردی انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتی —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل

اس علاقے کے رہائشیوں کے مطابق منفی 58 سے کم درجہ حرارت کا مطلب شہر کا مکمل طور پر بند ہوجانا ہے —فوٹو بشکریہ: ایمس چیپل