Dawn News Television

شائع 10 فروری 2017 03:19pm

عامر خان کا نیا حیرت انگیز روپ

بولی وڈ اداکار عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ایسا اس لیے ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں سب سے منفرد اور شاندار کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم 'دنگل' نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑے، اس فلم میں عامر نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا تھا اور اس کے لیے انہوں نے اپنے جسم کو حیرت انگیز انداز میں تبدیل کیا۔

مزید پڑھیں: ’امیتابھ کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہوگا‘

'دنگل' میں عامر خان کی تبدیلی کو دیکھ کر ہر کوئی خاصا متاثر ہوا تھا اور مسٹر پرفیکشنسٹ ایک مرتبہ پھر اپنی اگلی فلم میں شائقین کو حیران کرنے جارہے ہیں۔

فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' عامر خان کی اگلی فلم ہے جو فیلپس میڈوز ٹیلر کے ایک ناول پر مبنی ہے۔

عامر خان کی اس فلم میں کیے جانے والے کردار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے، جس میں عامر خان کافی منفرد نظر آئے۔

فوٹو/ فائل

ان کے انداز کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ فلم میں سکھ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور عامر خان ایک فلم میں اکٹھے؟

خیال رہے کہ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن اہم کردار کرتے نظر آئیں گے جبکہ کچھ رپورٹس کے مطابق شردہا کپور بھی فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' 2018 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Read Comments