پاکستان،بھارت ایٹمی حادثات سے متعلق معاہدے کی توسیع پر متفق
بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثات کے خطرات سے نمٹنے کے معاہدے میں 5 سالہ توسیع کی پاکستانی تجویز تسلیم کرلی۔
اسلام آباد: بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثات کے خطرات سے نمٹنے کے دوطرفہ معاہدے میں توسیع کی پاکستانی تجویز تسلیم کرلی۔
دونوں ملک ایٹمی حادثات سے متعلق معاہدے میں 5 سال کی توسیع پر متفق ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاہدے پر 2007 میں دستخط کیے گئے تھے اور 2012 میں اس معاہدے میں 5 سال کی توسیع کی گئی تھی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری اعتماد سازی کے اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی اعتماد سازی کی اہمیت اور ضرورت
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق کسی حادثے کی صورت میں اپنے متعلقہ دائرہ اختیار اور کنٹرول کے تحت ایک دوسرے سے فوری معلومات کے تبادلے کے پابند ہیں۔