کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) نے دو جولائی کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج ان کے مطابق ضلع خضدار کے شہر وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کیخلاف کیا جارہا ہے۔
مرکزی سیکریٹری انفارمیشن بی این پی ( مینگل) نے کہا کہ وڈھ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ ' فورسز نے بی این پی کے بارہ کارکنوں کو اُٹھایا ہے،' بلوچ نے دعویٰ کیا۔
آغا حسن بلوچ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کیلئے سردار اختر مینگل کی حمایت اور ووٹ دینے پر لوگوں کو سزا دی جارہی ہے۔
بی این پی نے چار جولائی کو پورے بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔ پارٹی کے مطابق خضدار میں سیکیورٹی فورسز ان کیخلاف یک طرفہ کارروائی کررہی ہے۔
' بی این پی کو بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے تحفظ کیلئے آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے،' آغا حسن نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں اور مخالفتوں کے باوجود بلوچستان کی عوام نے ان کی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا