Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 فروری 2017 03:24pm

فیصل آباد: نجی فلائنگ کلب کا طیارہ گر کر تباہ، 2 جاں بحق

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ تباہ ہونے سے انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ جاں بحق ہوئے—۔ڈان نیوز

ڈان نیوز کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رن وے پر تکنیکی خرابی کا شکار ہوا، جسے کریش لینڈ کروانے کی کوشش کی گئی، لیکن اسی دوران وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت انسٹرکٹر معاذ اور زیر تربیت پائلٹ محمد احمد کے نام سے کی گئی۔

اس سے قبل نومبر 2014 میں بھی راولپنڈی میں فلائنگ کلب کا ایک تربیتی طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ تباہ

فلائنگ کلب راولپنڈی کا طیارہ سیسنا معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اُس نے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ وہ اچانک پھسل گیا اور رن وے پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Read Comments