Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2017 05:31pm

شاہ رخ کی ہولی وڈ فلم کرنے کی واحد شرط

کیا آپ کو یاد ہے ہولی وڈ فلم ساز بریڈ ریٹنر نے حال ہی میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات کی تھی؟

ہولی وڈ فلم ’دی ایکس مین: دی لاسٹ اسٹینڈ‘ کے ہدایت کار بریڈ ریٹنر نے شاہ رخ خان سے 60ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے اپنی فلم ’رش ہار‘ کے سیکوئل بنانے کی امید خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے شاہ رخ خان کو بھی اس فلم میں کام کی آفر دی۔

اور فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اس فلم میں کام کرنے کی رضامندی بھی دے دیں۔

شاہ رخ خان نے اس فلم میں کام کرنے کی صرف ایک ہی شرط رکھی ہے اور وہ یہ کہ فلم کی شوٹنگ ہندوستان میں کی جائے۔

انہوں نے کہا ’میں نے بریڈ سے ایک درخواست کی، کہ رش ہار کی شوٹنگ ہندوستان میں کی جائے چاہے میں اس فلم میں کام کروں یا نہ کروں، ہوسکتا ہے میں فلم میں اداکاری نہ کروں اس کی پروڈکشن کا حصہ بن جاؤں، لیکن ایسا تب ہی ہوگا جب اس کی شوٹنگ ہندوستان میں ہوگی‘۔

اگر شاہ رخ خان اس فلم میں اداکاری کے رضامند ہوگئے تو یہ ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ہوگی۔

اس وقت شاہ رخ خان اپنی بولی وڈ فلم ’رہنما‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

Read Comments