لائف اسٹائل

فواد خان اور صدف فوٹوشوٹ کیلئے اکٹھے

پاکستان کے کامیاب اداکار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مصالحہ میگزین کے لیے ایک فوٹو شوٹ کیا، جس کے مداح دیوانے ہوگئے۔

پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان کے مداحوں کی فہرست میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور ان کے مداح ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں، جس کی جھلک فواد خان کے اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ کیے گئے نئے فوٹو شوٹ میں نظر آئی۔

فواد خان اور صدف نے مصالحہ میگزین کے لیے ایک فوٹو شوٹ کیا، جس کے مداح دیوانے ہوگئے۔

ویسے تو فواد خان اور صدف ایک ساتھ کئی ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں، تاہم ان کے اس شوٹ کی تصاویر نہایت منفرد نظر آئیں۔

فواد خان اور صدف نے فوٹو شوٹ کے ساتھ ساتھ ایک انٹرویو بھی دیا، میگزین کے مطابق یہ پہلا انٹرویو ہے جس میں ان دونوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

اس انٹرویو کی ایک اہم بات یہ بھی رہی کہ صدف نے اپنے شوہر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث خود کو نظرانداز کیے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا ’مجھے اسٹار وائف (اسٹار کی بیوی) جیسے جملے کی سمجھ نہیں آتی، میں ایک پڑھی لکھی خاتون ہوں، جس کی ایک اپنی سوچ ہے، کبھی کبھی لوگ ایسا بھی کہہ دیتے ہیں کہ میں فواد خان کی وجہ سے سب کچھ کر سکتی ہوں، ایسا ایک دو بار تو ہوسکتا ہے، تاہم اگر مجھ میں صلاحیت نہ ہو تو میں کامیاب نہیں ہو پاؤں گی‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فواد اور صدف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے علینا رکھا، ان دونوں کا ایک بیٹا ایان بھی ہے۔

اپنے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے فواد خان نے بتایا کہ ’یہ دنیا کا سب سے جذباتی احساس ہے، ایان کی پیدائش کے بعد میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت زیادہ تیار تھا‘۔

سوشل میڈیا پر مداح فواد اور صدف کے اس فوٹو شوٹ کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا ’اگر یہ بھی آپ کا مقصد نہیں، تو پھر اور کیا ہوگا؟‘