Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 مئ 2017 01:01pm

جب ایشوریا کا لباس مصیبت بن گیا

21 ویں صدی کی شہزادی نظر آنا اتنا بھی آسان کام نہیں، یقین نہیں آتا تو بولی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن سے پوچھیں۔

70 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول کے تیسرے دن ایشوریا رائے سنڈریلا جیسے لباس میں ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور سب کو دنگ کردیا۔

مزید پڑھیں : کانز ریڈ کارپٹ ایشوریا کے نام

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ لباس دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا تھا مگر اس کا حجم اور وزن اتنا زیادہ تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ موجود عملے کے تمام افراد کو انہیں چلنے میں مدد دینے، سیڑھیاں چڑھنے یہاں تک کہ گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مدد دینا پڑی۔

اے ایف پی فوٹو

انسٹاگرام پر ایشوریا رائے کے ایک فین پیج نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس گاﺅن کے باعث گاڑی میں سے باہر نکلنے میں کتنی مشکلات کا سامنا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : کانز میلے میں دپیکا پڈوکون کے اسٹائل کی دھوم

انہیں باہر نکالنے کے لیے عملے کے ایک رکن نے سب سے پہلے تو ان کے پیروں کو باہر نکالنے کا انتظام کیا جس کے بعد انہیں پکڑ کر زمین پر کھڑا کیا گیا۔

یہ ویڈیو نیچے دیکھ سکتے ہیں:

اس کے بعد ایشوریا رائے کانز کے ریڈ کارپٹ کی جانب بڑھیں جہاں وہ گلوبل کاسمیٹک برانڈ L'oreal پیرس کی سفیر کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ کانز کا میلہ سترہ مئی کو شروع ہوا تھا اور اس کا اختتام 28 مئی کو ہوگا۔

Read Comments