Dawn News Television

شائع 22 مئ 2017 07:53pm

کانز میلے میں لوگ سونم کپور کی نفاست کے دیوانے

فرانس میں جاری دنیا کے سب سے بڑی فلمی میلے کانز میں سابق حسینہ اور بولی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے اور خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی خوب میلا لوٹا، مگر سونم کپور بھی اس مقابلے میں پیچھے نہیں رہیں۔

دپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے کے مقابلے سونم کپور نے کچھ منفرد مگر ان سے ملتا جلتا فیشن ہی اپنایا، یاد رہے کہ سونم کپور نے بھی ایشوریا رائے کی طرح لوریل کی مصنوعات پیش کیں۔

کانز ریڈ کارپٹ پرسب سے پہلے 19 مئی کو دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے 19 اور 20 مئی، جبکہ سونم کپور 21 اور 22 مئی کو جلوہ گر ہوئیں۔

—فوٹو: اے ایف پی

کانز کے 70 ویں میلے میں ایشوریا رائے بچن کے 15 سال مکمل ہوئے، جب کہ دپیکا پڈوکون پہلی بار کانز ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔

سونم کپور اس سے پہلے بھی کانز ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر چکی ہیں، انہیں نفیس اور بھارتی ڈزائنرز کے کپڑوں کو متعارف کرنے کے حوالے سے منفرد اہمیت حاصل ہے۔

—فوٹو: اے ایف پی

اس بار سونم کپور نے ریڈ کارپٹ پر ایشوریا اور دپیکا سے مختلف مگر ان کے ساتھ ملتے جلتے لباس اور فیشن کو اپنایا، جس کی وجہ سے وہ جہاں منفرد دکھائی دیں، وہیں انہوں نے بھارتی حسیناؤں کی اداؤں کو بھی برقرار رکھا۔

—فوٹو: اے ایف پی

سونم کپور نے 21 اور 22 مئی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

Read Comments