بھارتی فوج کی عید کے اجتماعات پر فائرنگ، متعدد کشمیری زخمی
بھارتی فورسز نے حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران عید کے متعدد اجتماعات پر فائرنگ کرکے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔
سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں بھارتی فوج نے عید کے دن بھی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے عید کے متعدد اجتماعات پر فائرنگ کرکے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نے عیدگاہ، حیدرپورہ، سوپور، پٹان، اسلام آباد اور پلومہ کے علاقوں میں نمازِ عید کے بعد بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور اس میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کی ہلاکت پر مظاہروں کا آغاز کیا۔