لائف اسٹائل

مسلمان باپ اور ہندو ماں کے بیٹے کی فلم کے لیے ایوارڈ

ہیری عزیز کے والد مسلمان اوروالدہ ہندو ہوتی ہیں،وہاپنے والدین کے الگ الگ مذاہب کے باوجود ہم آہنگی کی مثال ہوتے ہیں

بولی وڈ فلم ساز ستیش کوشک کی ڈاکیو مینٹر فلم (اے بلین کلر اسٹوری) ایک ارب رنگوں کی کہانی نے یورپ اور برطانیہ میں بھارتی فلموں کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا۔

اے بلین کلر اسٹوری کو 2 جولائی کو لندن میں ہر سال ہونے والے باگری فاؤنڈیشن کے سالانہ لندن فلم فیسٹیول (ایل آئی ایف ایف) میں پیش کیا گیا، جہاں اسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ لندن میں ہونے والا یہ فلم فیسٹیول یورپ اور برطانیہ میں بھارتی فلموں اور ڈاکیومینٹریز کے حوالے سے سب سے بڑا فلمی ایوارڈ میلا ہے، جو 22 جون سے 2 جولائی تک جاری رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی

فاؤنڈیشن خصوصی طور پر نئے فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی فلموں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرتی ہے۔

تاہم ہم آہنگی، محبت، امن، ثقافت، انسانیت اور رواداری جیسے موضوعات پر بنی تمام فلموں کو بھی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

ستیش کوشک کی اے بلین کلر اسٹوری ڈاکیومینٹری ڈرامہ فلم کی ہدایات Padmajumar Narasimhamurthy نے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: تاریخ کی بہترین فلمیں

اس فلم کی کہانی ایک کم عمر طالب علم کے ارد گرد گھومتی ہے، جس کا نام ہیری عزیز ہوتا ہے، جس وجہ سے لوگ اس کا نام سنتے ہی چونک جاتے ہیں۔

ہیری عزیز کے والد مسلمان اور والدہ ہندو ہوتی ہیں، اور اپنے والدین کے الگ الگ مذاہب کے باوجود وہ ہم آہنگی کے لیے مثال ہوتے ہیں۔