Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2017 12:36pm

ریاضی کے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

پہلی نظر میں تو یہ ریاضی کا آسان سوال لگتا ہے مگر اس نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

کیا آپ کو اپنی ریاضی کی صلاحیت پر پورا بھروسا ہے ؟ اگر ہاں تو اس سوال کا جواب دیں جس نے فیس بک صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ اس کے دو ممکنہ جواب ہیں۔

اسے گو تھمبل نے تیار کیا تھا اور پھر اس نے فیس بک پر لوگوں کو الجھایا۔

مزید پڑھیں : ریاضی کے اس سوال سے دنیا پریشان

اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سادہ سا ریاضی کا سوال نہیں بلکہ اس کے لیے کچھ تخلیقی سوش کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کے بقول ' پہل تو ڈبے سے باہر نکل کر سوچیں کیونکہ ریاضی کی یہ پہیلی سادہ نہیں'۔

اگرچہ ریاضی کے مسائل کا درست جواب ایک ہوتا ہے مگر اس پہیلی کے دو جوابات نے دنیا بھر کو بحث کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

جیسا آپ سوال تو اوپر دیکھ ہی سکتے ہیں اب اس کا جواب بتائیں ؟

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

اگر مشکل محسوس ہورہا ہے تو اس کے دو ممکنہ جواب یہ ہیں : 40 اور 96۔

پہلے حل میں ہر لائن کے جواب کو دوسری لائن میں جمع کرکے جواب دیا گیا۔

اسی طرح دوسرے جواب میں جمع کرنے سے پہلے دونوں ہندسوں کو ضرب کیا گیا اور پھر جمع جیسے

12 = 2+(2x5)

تو اسی طرح جب

96 = 8+(8x11)

اس طرح یہ جواب 96 نکلا۔

Read Comments