Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2019 11:09am

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کا قومی ترانے سے آغاز

کوک اسٹوڈیو نے اپنے سیزن 10 کا آغاز اس سال پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ کیا، جس کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیے قومی ترانے کے اس انداز کو آزادی پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا پہلا پرومو ریلیز

کسی بھی ملک کا قومی ترانہ اس کی شناخت مانا جاتا ہے، جس کے ساتھ قوم کے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔

اس ترانے کی پروڈکشن اسٹرنگز بینڈ نے کی جس کو پاکستان کے 40 نامور گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر نہایت شاندار انداز میں پڑھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 3 سیزنز سے کوک اسٹوڈیو شائقین کے لیے پاکستانی نغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بےحد داد موصول ہوتی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 8 کا آغاز ’سوہنی دھرتی‘ سے؟

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں گلوکاروں نے اس شو کا آغاز ملی نغمے ’سوہنی دھرتی‘ کو ایک ساتھ مل کر گایا تھا، جبکہ سیزن 9 میں کوک اسٹوڈیو کا آغاز ’اے راہ حق کے شہیدوں‘ سے کیا گیا، ان دونوں ہی کو بےحد پسند کیا گیا۔

اس سیزن کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو کو بھی 10 سال مکمل ہوگئے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 رواں ماہ 11 تاریخ سے شروع ہوگا۔

Read Comments