پاکستان

نواز شریف کے سوال پر تحریک انصاف کے جوابی پمفلٹ

’ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو نااہل کیوں قراردیا گیا‘ کے عنوان سے پمفلٹس روالپنڈی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائے گئے۔

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سوالات کے جوابات پر مشتمل پمفلٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی شہر میں تقسیم کر دیے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر انہیں کس جرم میں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پمفلٹ کا عکس — فوٹو، فہد چوہدری

تحریک انصاف کی جانب سے گرائے گئے پمفلٹس کا عنوان تھا ’ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو نا اہل کیوں قرار دیا گیا‘۔

ان پمفلٹس کو لیاقت باغ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیاقت باغ میں عوامی لیگ کی جانب سے ** منعقدہ جلسے کے دوران ** گرایا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف بھی شرکت کرے گی۔

اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جاتے ہوئے جن بھی مقامات پر نواز شریف نے تقاریر کیں ان میں ہر مرتبہ انہوں نے الفاظ دہرائے کہ ’کوئی مجھے یہ بتائے کہ مجھے کیوں نا اہل قرار دیا گیا‘۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سوال پر تحریک انصاف نے 10 نکاتی پمفلٹ تقسیم کیے جن میں لکھا تھا کہ:

میاں صاحب آپ کو اس لیے نکالا گیا کہ۔۔۔۔