ذہنی صحت کے لیے 10 نقصان دہ عادات
ذہنی صحت کے لیے 10 نقصان دہ عادات
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثر ذہنی مایوسی ہمارے کنٹرول سے باہر ہوتی ہے جیسے کسی اپنے کی موت، ملازمت ختم ہوجانا یا مالی مشکلات۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں ہمارے چھوٹے چھوٹے انتخاب یا چوائسز بھی ہمارے مزاج پر اندازوں سے زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔
ہر سال 21 ستمبر کو الزائمر کے مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے، الزائمر دماغی تنزلی یا ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے جس کا مکمل علاج فی الحال دستیاب نہیں۔
جیسے آپ کی سوشل میڈیا کی عادات، ورزش کا معمول یہاں تک کہ چلنے کا انداز تک آپ کی دماغی صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔
تو ایسی ہی چند عادات کے بارے میں جانیے جو ذہنی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں اور الزائمر کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔