☰
دل کی بیماریوں کو دور رکھنا بہت آسان
دل کو صحت مند رکھنا کتنا ممکن؟
میر تقی میر کہا کرتے تھے "الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا، دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا"، ان کا اشارہ تو قلب کی رومانوی وارداتوں کی جانب تھا جو کہ ہر انسان کی ہی من پسند ہوتی ہیں مگر ہمارے جسم کا یہ اہم ترین حصہ دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
جیسا کہ مرزا غالب نے بھی فرمایا ہے "دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے، آخر اس درد کی دوا کیا ہے"، تو حقیقت تو یہ ہے کہ دل کے امراض بیشتر ممالک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہوتے ہیں اور اس کی انتباہی علامات کو سمجھنا مسائل سے بچنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
ہر سال 29 ستمبر کو امراض قلب کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے 'ورلڈ ہارٹ ڈے' منایا جاتا ہے۔
تو اپنے دل کے بارے میں اہم اور بنیادی چیزیں جانیے جو دھڑکن رواں رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔