Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2017 08:42pm

’بگ باس 11‘ میں گھر والے آپس میں الجھ پڑے

  • بگ باس 11 کے کانٹیسٹنر
  • شلپا شندے
  • حنا خان
  • ہیتن تیجوانی
  • پریانک شرما
  • بینفشا سون والا
  • ارشی خان
  • زبیر خان
  • سپنا چوہدری
  • شیوانی درگا
  • جیوتی کماری
  • پنیش شرما
  • وکاس گپتا
  • بندگی کلرا
  • سبھایاسچی ستپاتھی
  • لوسنڈا نکولس
  • لو تیاگی
  • مہجبیں صدیقی
  • آکاش انیل دادلانی
  • معروف بھارتی متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کا سیزن جاری ہے، اور ابھی اس کی نشریات کو ایک ہفتہ ہی نہ ہوا تھا کہ اس کے تنازع کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

    ’بگ باس11 ‘ کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ متنازع ریئلٹی شو کے گھر والے آپس میں ہی الجھ پڑے، اور ان کا الجھنا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

    بگ باس میں ہمشیہ ہی کانٹیسنٹر آپس میں الجھ کر تنازعات بڑھانے کی کوشش کرکے اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں، اور اس ہی ریٹنگ کی بنیاد پر انہیں ووٹ اور نمبرز بھی ملتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریئلٹی شو’بگ باس 11‘ کا آغاز

    شو کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ بگ باس 11 کے گھر والے اس وقت آپس میں الجھ پڑے جب شلپا شندے سیٹ پر بار بار گانے گاکر وکاس گپتا کو تنگ کر رہی تھی۔

    ان دونوں کی تلخیوں میں دوسرے گھر والے بھی کود پڑے اور معاملہ مزید الجھ گیا۔

    مزید پڑھیں: ’بگ باس 11‘ کے لیے سلمان خان کا معاوضہ کیا؟

    خیال رہے کہ اس شو کے گھر والے جنہیں ’کانٹسیٹنر‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ شو کے ایک بہت بڑے گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جس میں ایک یا 2 بیڈ رومز، کچن، ایکٹوٹی ایریا، جیم، سوئمنگ پول اور ایک بہت بڑا گارڈن بھی ہوتا ہے۔

    بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ پر مبنی ہے، جس میں 90 کیمرے لگے ہوئے ہیں، ان گھر والوں کی نگرانی ان خفیہ کیمروں سے کی جاتی ہے۔

    اس بار شو میں 18 کانٹیسٹنرز ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین ہیں، ان شخصیات کا تعلق شوبز اور انٹرٹینمینٹ سمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے ہے۔

    اس بار بگ باس 11 کا پہلا شو یکم اکتوبر 2017 کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہوا، شو میں بڑی سیلیبرٹیز بھی شرکت کرتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بگ باس اور سلمان خان کا ساتھ

    پہلے شو میں ہولی وڈ فلم ’جڑواں 2‘ کی کاسٹ نے شرکت کی تھی، یہ فلم سلمان خان کی 1997 میں آنے والی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے۔

    بگ باس 11 کے کانٹیسٹنر

    شلپا شندے

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    حنا خان

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    ہیتن تیجوانی

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    پریانک شرما

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    بینفشا سون والا

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    ارشی خان

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    زبیر خان

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    سپنا چوہدری

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    شیوانی درگا

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    جیوتی کماری

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    پنیش شرما

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    وکاس گپتا

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    بندگی کلرا

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    سبھایاسچی ستپاتھی

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    لوسنڈا نکولس

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    لو تیاگی

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    مہجبیں صدیقی

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    آکاش انیل دادلانی

    —فوٹو: کلرز ٹی وی

    Read Comments