Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2017 04:44pm

بارسلونا میں کیٹلونیا کی علیحدگی کے خلاف مظاہرے

کیٹلونیا کے شہر بارسلونا میں اسپین کے حق میں اور کیٹلونیا کی علیحدگی کے اعلان کے خلاف مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو کیٹلونیا میں ہونے والے آزادی کے حق میں ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے والوں پر پولیس کی جانب تشدد کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 337 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں کیٹلونیا کی 135 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 70 ووٹ سے کیٹلونیا کی آزادی کی قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے بعد کیٹلونیا حکومت نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

اس علیحدگی کے اگلے ہی روز اسپین کی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 155 کے تحت کیٹلونیا پر دوبارہ سے کنٹرول حاصل کرلیا تھا، اس آئین کے مطابق حکومت کو باغی بننے والے علاقوں کو لگام دینے کا اختیار حاصل ہے۔

خیال یہ کیا جارہا ہے کہ سڑکوں پرمزاحمت کے عمل کا آغاز ہونے والا ہے جس کے نتیجے میں ہڑتالیں بھی ہوں گی۔

Read Comments