Dawn News Television

شائع 20 نومبر 2017 12:33am

توند کو سکس پیکس میں بدلنا بہت آسان

بولی وڈ اسٹار عامر خان نے گزشتہ سال اس وقت سب کو حیران کردیا تھا جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے چند ماہ کے اندر اپنا جسمانی وزن بڑھایا اور پھر دوبارہ 25 کلو وزن کم کرکے سکس پیک بنائے۔

تو اگر آپ بھی اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں : جسم بنانے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے؟

Rutgers یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسم بنانے کے لیے جسمانی ورزش تو ضروری ہے ہی مگر سکس پیکس بنانے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ غذا کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر پیٹ کے ارگرد چربی بڑھ کر توند کی شکل اختیار کررہی ہے تو آپ کو اپنی غذا پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔تحقیق کے مطابق یہ سکس پیک درحقیقت ورزش نہیں بلکہ آپ کے کچن سے بنتے ہیں اور آپ کی خوراک کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے جنک فوڈ کو خیرباد کہہ دیں اور پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں : پروٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے سے بچائے

انکا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے بھی پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کا زیادہ استعمال جسمانی حجم کے حوالے سے بڑا فرق پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ معمول کی ورزش کے ساتھ اپنی غذا کا خیال رکھنا اس مقصد کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Read Comments