☰
سب سے زیادہ کمانے والی دنیا کی 10 گلوکارائیں
سب سے زیادہ کمانے والی دنیا کی 10 گلوکارائیں
امریکی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں برس 2017 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤں کی فہرست جاری کردی۔
دنیا کی 10 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکاراؤں میں امریکی گلوکارہ بیونسے سرفہرست ہیں، ان کی ایک سال کی کمائی برٹنی اسپیئر اور کیٹی پیری جیسی گلوکاراؤں کی تین سال کی کمائی کے برابر ہے۔
دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 گلوکاراؤں میں زیادہ تر امریکی گلوکارائیں شامل ہیں، تاہم اس میں ایک انگلینڈ، ایک کینیڈا اور بارباڈوس کی بھی ایک گلوکارہ شامل ہے۔
دنیا کی زیادہ کمانے والی 10 گلوکاراؤں میں ریحانہ کا تعلق کیریبین جزائر بارباڈوس، اڈیلی کا تعلق انگلینڈ اور سلینا ڈیون کا تعلق کینیڈا سے ہے، جب کہ دیگر ساتوں گلوکارائیں امریکا کی ہیں۔