☰
بھارتی فوج پر پتھر پھینکنے والی کشمیری لڑکی پر فلم بنے گی
بولی وڈ کے معروف ولن گلشن گروور اپنے بیٹے کے ساتھ مشترکہ طور پر نوجوان کشمیری لڑکی ’افشاں عاشق‘ پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 21 سالہ افشاں عاشق نے رواں برس اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگرمیں ایک مظاہرے کے دوران بھارتی فوج پر پتھر پھینکے تھے۔
مظاہرے کے دوران بھارتی فوج پر پتھر پھینکنے کے وقت کھینچی گئی افشاں عاشق کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ بھارتی نیشنل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں تھیں۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد افشاں عاشق پر مختلف الزامات بھی لگائے جانے لگے، کیوں کہ وہ پٹیالہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس میں فٹ بال کوچ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔
وہ بحیثیت ایک کوچ 40 لڑکیوں اور 30 لڑکوں کو تربیت دے رہی تھیں۔