Dawn News Television

شائع 22 دسمبر 2017 06:58pm

انوشکا اور ویرات کا دہلی میں شادی کا شاندار جشن

بولی وڈ اداکار انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اٹلی میں شادی کے بعد ہندوستان واپسی آکر دہلی میں ایک تقریب منعقد کی۔

اس شاندار تقریب میں انوشکا اور ویرات کے دوست رشتہ داروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی

انوشکا شرما نے اپنی شادی کے اس جشن میں سرخ رنگ کی ساڑھی پہننے کا انتخاب کی، اس ساڑھی کو ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیا تھا، جبکہ وہ ہیروں کا بھاری زیور پہنے بھی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما نے اپنی شادی کے موقع پر بھی ڈیزائنر سبیاسچی کا جوڑا ہی پہنا تھا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی سیاہ رنگ کے کرتے کے ساتھ شال پہنے نظر آئے، ان کے لباس کو بھی سبیاسچی نے ہی تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقریبات پر ایک نظر

اس تقریب میں انوشکا اور ویرات نے پنجابی گانوں پر رقص بھی کیا۔

خیال رہے کہ ان دونوں نے رواں ماہ 11 تاریخ کو اٹلی کے شہر میلان میں شادی کی، جس کے بعد وہ فن لینڈ اپنے ہنی مون کے لیے روانہ ہوئے۔

انوشکا اور ویرات کی شادی کی ایک اور تقریب ممبئی میں بھی منعقد کی جائے گی، جس میں کرکٹ اور بولی وڈ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی سخصیات شرکت کریں گی۔

یہ تقریب 26 دسمبر کو متوقع ہے۔

Read Comments