Dawn News Television

شائع 18 جنوری 2018 09:55pm

شعیب ملک کی جگہ عمر امین ون ڈے اسکواڈ کا حصہ

چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کے باعث باہر ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمر امین کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ وِب سنگھ نے کہا کہ ’ہملٹن میں میچ کے دوران زخمی ہونے والے شعیب ملک کے زخم میں بہتری آرہی ہے، تاہم مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث وہ ویلنگٹن میں آخری ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔‘

شعیب ملک کی جگی اسکواڈ میں شامل کیے گئے عمر امین ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہونے کے باعث پہلے سے ہی ویلنگٹن میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کے لیے اسے آخری میچ میں لازمی طور پر فتح حاصل کرنی ہوگی۔

Read Comments