Dawn News Television

شائع 05 فروری 2018 05:48pm

ذیابیطس ایمرجنسی: انتباہی علامات اور اقدامات جو زندگی بچائیں

مریض پر ہر وقت غنودگی طاری رہنا جو بے ہوشی کا باعث بن جائے تو یہ ایک ایمرجنسی ثابت ہوسکتی ہے۔

ان حالات میں کیا کرنا چاہیئے؟

ایمرجنسی طبی امداد کے لیے کال : اگر مریض گر جائے اور آپ کو بلڈ شوگر میں اضافے کا شبہ ہو تو اس کی سانس چیک کریں اور ایمرجنسی طبی امداد کے لیے کال کریں۔

مریض کی مانیٹرنگ : اگر مریض صحیح سانس لے رہا ہو تو اسے پہلو کے بل لٹا دیں، اس پوزیشن میں اس کی سانس کی گزرگاہ کھل جائے گی جبکہ قے باہر نکل جائے گی۔ اگر وہ پہلو کے بل لیٹ نہیں پا رہا تو اس کے حواس، سانس اور دھڑکن کو چیک کریں۔

مریض کو بار بار چیک کریں : طبی امداد کے آنے تک بار بار مریض کو چیک کرتے رہیں۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Read Comments