استعمال شدہ ٹی بیگز کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
اگرچہ گھروں میں زیادہ تر ٹی بیگز کے بجائے کھلی پتی کی چائے بنائی جاتی ہے، تاہم اس کے باوجود تقریبا ہر گھر میں ٹی بیگز موجود ہوتے ہیں۔
چند دہائیاں قبل تو چائے کو ہی بیماری تسلیم کیا جاتا تھا، تاہم جدید تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چائے کوئی بیماری نہیں دیتی، بلکہ یہ کئی حوالے سے انسانی صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے۔
اسی طرح استعمال شدہ چائے کو بھی مختلف گھریلو اور علاقائی ٹوٹکوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
لیکن استعمال شدہ ٹی بیگز کے انتہائی اہم فوائد بھی ہیں، جن سے زیادہ تر افراد بے خبر ہیں۔
ہیلتھ جرنل ’ہیلتھ لائن‘ میں شائع ایک مضمون کے مطابق اگر استعمال شدہ ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرنے کے بعد آںکھوں پر رکھا جائے تو اس کے کئی کوائد ہیں۔
مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس عمل سے آنکھوں کے گرد پڑنے والے کالے، پیلے اور دیگر اقسام کے دائرے اور دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔