☰
انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی افواہیں
معروف ہولی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس کے پہلے مہینے جنوری میں بھی ان کی چوتھی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ایسی خبروں کی تردید کردی تھی۔
خبریں تھیں کہ اداکارہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم یہ افواہیں زیادہ دیر نہیں چلیں۔اب خبریں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی چوتھی شادی کرنے والی ہیں۔
اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف اسٹائل‘ نے خبر دی کہ وہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی نے نیا ساتھی تلاش کرلیا؟
خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔