Dawn News Television

شائع 16 اپريل 2018 12:15pm

مادام تساؤ میوزیم میں کترینہ کا مومی مجسمہ

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مجسمہ معروف مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا۔

اس سے قبل اداکارہ کا مومی مجسمہ لندن اور دہلی کے میوزیم میں سجایا گیا، جبکہ اس بار یہ کترینہ کا مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

نئے مسجمے میں اداکارہ کو ڈانسنگ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ لہنگا چولی کے لباس کے اس اس مجسمے کو سجایا گیا۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کا مومی مجسمہ متعارف

نیویارک میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بولی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

البتہ جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ یہ کہ یہ مومی مجسمہ کترینہ کیف سے اتنی مشابہت نہیں رکھتا جتنی اس سے قبل لندن میں رکھا گیا مجسمہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

Read Comments