انوپم کھیر کے نام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
بھارت کے نامور ایوارڈ شو آئیفا میں اس سال معروف بولی وڈ اداکار انوپم کھیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئیفا ایوارڈز رواں ماہ 24 جون کو بینکاک میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔
IIFA will be felicitating Actor par excellence, @AnupamPKher with the prestigious award at IIFA Awards 2018, Bangkok, Thailand.#IIFA2018 pic.twitter.com/91tq52jwFC
— IIFA Awards (@IIFA) June 7, 2018
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس ایوارڈ کو ملنے کی خوشی بیان کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ’میں آئیفا کا شکر گزار ہوں جس نے سینما میں کی گئی میری محنت کو سراہا، میں خوش قسمت ہوں جو اس فلم انڈسٹری کا حصہ بنا، مجھے یہاں سے ہمیشہ پیار ملا ہے‘۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’سینما میں گزارے ان 34 سالوں میں، میں نے بہت سے بہترین سفر طے کیے، جب میرے جیسے اداکاروں کو اس عمر میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جاتا تو میں سوچتا ہوں کہ مزید 34 سال بھارتی اور انٹرنیشنل سینما میں کام کرنے کی کوشش کروں اور نئی چیزیں ڈھونڈوں، مجھے خوشی ہے کہ آئیفا نے مجھے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا‘۔
Thank you @IIFA for deciding to honour me with Outstanding Achievement Award in Indian Cinema. Really feel humbled. I am also putting up few pics shot just now in Belfast for people who may confuse it with a #LifeTimeAchievement award. There is plenty of time for that.🙏😍😎 pic.twitter.com/A2i6bqj3dK
— Anupam Kher (@AnupamPKher) June 7, 2018
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایسے ہر ایوارڈ کے ساتھ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی انڈسٹری میں رہ کر پوری ذمہ داری سے کام کروں گا‘۔
63 سالہ انوپم کھیر اپنے کیریئر میں 500 سے زائد فلموں کا حصہ بن چکے ہیں۔
آئیفا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے قبل انوپم کھیر کو بھارت میں دو نیشنل ایوارڈ اور 8 فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔