Live Election 2018

فہمیدہ کوثر بلوچستان سے صوبائی جنرل نشست پرانتخاب لڑنے والی پہلی خاتون

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فہمیدہ کوثر کو بی پی 32 کوئٹہ سے صوبائی نشست کا ٹکٹ دینے کے لیے منتخب کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بلوچستان میں صوبائی نشست کے لیے پہلی بار ایک خاتون کو جنرل نشست کی ٹکٹ دی گئی ہے۔

پی آئی کی جانب سے جاری کی گئی صوبہ بلوچستان کے امیدواروں کی فہرست کے مطابق فہمیدہ کوثر کو پی بی 32 کوئٹہ سے صوبائی نشست کے ٹکٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

پی ٹی آئی ویمن ونگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی بتایا گیا کہ فہمیدہ کوثر کو جنرل نشست کے ٹکٹ کے لیے منتخب کردیا گیا۔

ساتھ ہی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلی بار کسی خاتون کو صوبے میں جنرل نشست کے ٹکٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔