Live Election 2018

الیکشن 2018: 2 سو 68 امیدوار کروڑوں روپے کے نادہندہ

ڈیفالٹرز کی فہرست میں امجد خان آفریدی، غلام احمد بلور، الیاس احمد بلور، سردار میر بادشاہ اور حامد سعید کاظمی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابات 2018 کے اُمیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے جبکہ اس دوران انکشاف ہوا ہے کہ 2 سو 68 امیدوار سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔

انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے کوائف کی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے ایس این جی پی ایل نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 2 سو 68 امیدوار ایس این جی پی ایل کے ڈیفالٹر ہیں اور ان پر کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بے دخل کیے جانے والے سابق ایم پی اے امجد خان آفریدی 21 کروڑ 62 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور 14 کروڑ 46 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔

متعلقہ خبر: