Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 جون 2018 01:41pm

شرمین عبید کا عید پر پاکستانی عوام کو تحفہ

پاکستانی ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے اس عید پر پاکستانی عوام کو اپنی نئی شارٹ فلم کے ذریعے ہم آہنگی کا خوبصورت پیغام دیا۔

شرمین عبید کے پروڈکشن ہاؤس ایس او سی نے بچوں کے لیے جاری کردہ نئی شارٹ اسٹوریز میں ایک نئی شارٹ فلم ریلیز کی، جس کی کہانی ’خالساباد‘ گاؤں پر مبنی ہے، جہاں 2009 میں مسیحی برادری پر حملہ کیا گیا تھا۔

’خالساباد‘ کی کہانی ایک نوجوان مسلم بچے کی زبانی بتائی گئی جو ایک مسیحی بچے کا دوست ہوتا ہے۔

اس فلم میں مسلم اور مسیحی برادری کے درمیان مضبوط رشتے کو پیش کیا گیا جو کسی دہشت گرد حملے کے بعد بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کی پروڈکشن کمپنی نے اس سیریز کی پہلی شارٹ فلم عبدالستار ایدھی پر ریلیز کی، جبکہ ایک اور شارٹ فلم میں اعتزاز حسن کی کہانی کو بھی پیش کیا گیا۔

Read Comments