Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 جون 2018 11:40am

شہباز شریف کی لندن میں سڑک پار کرنے کی ویڈیو وائرل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لندن میں سڑک پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد اس ویڈیو پر خود شہباز شریف کا رِد عمل بھی سامنے آگیا۔

چند سیکنڈز کی یہ ویڈیو لندن کے اُس ہسپتال کے باہر کی ہے، جہاں پر کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

ویڈیو میں شبہاز شریف کو دوڑتے ہوئے سڑک پار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی۔

دوسری طرف خود شہباز شریف نے بھی طنزیہ انداز میں اس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے سے کہا کہ وہ پھر ویڈیو بنا کر بھیجیں۔

Read Comments