Live Election 2018

ملی مسلم لیگ کے کتنے امیدوار میدان میں؟

یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے، اس ملک میں سیکولر قوتوں کے لیے جگہ نہیں چھوڑی جائے گی، صدر ایم ایم ایل

لاہور: ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق وہ قومی اسمبلی کی 80 اور صوبائی اسمبلیوں کی 185 نشستوں سے اللہ اکبر تحریک (اے اے ٹی) کے انتخابی نشان پر امیدوار الیکشن کے لیے میدان میں اتارے گی۔

ایم ایم ایل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کی چار نشستوں این اے 125، این اے 132، این اے 133، اور این اے 134 سے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت سے پنجاب اسمبلی کی16 نشستوں پر ایم ایم ایل کے امیدوار اے اے ٹی کے ٹکٹ پر میدان میں ہوں گے۔

ایم ایم ایل کے صدر سیف اللہ خالد کا کہنا ہے کہ ’یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے، اس ملک میں سیکولر قوتوں کے لیے جگہ نہیں چھوڑی جائے گی‘۔

خبر کی مزید تفصیل: