Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2018 09:37am

اسپیکر قومی اسمبلی کے قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات

اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے بھی قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضیٰ کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

سردار ایاز صادق کے مطابق ریٹرننگ آفیسر مکمل طور پر جانبدار اور میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا تاہم علیم خان کو استثنی دے دیا گیا جبکہ ہمارے احتجاج پر انہیں 19 جون کو بلایا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر یہ ریٹرننگ آفیسر برقرار رہے تو یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہوگی۔

رپورٹ : فہد چوہدری

Read Comments