☰
جب شاہ رخ بیمار عرفان خان کی مدد کو پہنچے
بولی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی بیماری کی خبر سن کر ان کے مداح اداس ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حیران بھی ہوئے۔
اداکار نے 16 مارچ 2018 کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کی تشخیص ہوگئی ہے، جس کے علاج کے لیے وہ بیرون ملک جائیں گے۔
عرفان خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں: جیسے میرا سفر ختم ہونے کو ہے، عرفان خان
تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ عرفان خان کے لندن روانہ ہونے سے قبل ایسے وقت میں ان کی مدد کرنے کے لیے کوئی اور نہیں بلکہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان سب سے پہلے پہنچے۔