☰
پہلی بار کمپیوٹر کی 2 انسانوں سے دوبدو بحث
انسان اور مشین کا ویسے تو آپس کا کوئی موازنہ نہیں ہے، تاہم گزشتہ چند دہائیوں سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے باعث جدید کمپیوٹرائزڈ مشینیں انسان کی جگہ لیتی جا رہی ہیں۔
صنعت سے لے کر دفاتر، تعلیم، صحت اور سیکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں اس وقت انسان کی جگہ مشینری لے چکی ہے۔
اگرچہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے انسان اور کمپیوٹر مشین کے درمیان خالصتا ذہنی کام کے حوالے سے بھی مقابلے منعقد ہوچکے ہیں، جس میں مختلف کھیل شامل ہیں، تاہم اب پہلی بار انسان اور کمپیوٹر میں بحث کا انعقاد کیا گیا۔
جی ہاں، کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی امریکی کمپنی ’دی انٹرنیشنل بزنس مشینز کارپوریشن‘ (آئی بی ایم) کی جانب سے تیار کردہ ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ (اے آئی) یعنی مصنوعات ذہانت کے حامل کمپیوٹر اور 2 انسانوں کے درمیان بحث کا انعقاد کیا گیا۔