☰
رنویر سنگھ کی بچپن کی تصویر پر دپیکا پڈوکون شرمندہ
بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ صرف اپنی اداکاری کے باعث ہی نہیں بلکہ حیرت انگیز فیشن کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں، لیکن رنویر ایسے بولی وڈ انڈسٹری میں شامل ہونے کے بعد نہیں ہوئے بلکہ وہ بچپن سے ہی ایسے تھے۔
جی ہاں، اداکار ہمیشہ سے ہی وہ اسٹائل اپناتے جو شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور ایسا ان کی بچپن کی ایک تصویر سے ثابت ہوتا ہے، جو خود رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
رنویر سنگھ نے اپنی اس تصویر پر ایوانٹ گارڈ (Avant Garde) بھی لکھا جو ایک طرح کی فنی تحریک کو کہا جاتا ہے، جس کا مطلب آرٹ، میوزک اور ادب میں نئے خیالات کو شامل کرنا ہے۔
اس تصویر میں 32 سالہ رنویر سنگھ نے نہایت دلچسپ اور منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل اپنایا ہوا ہے۔
تاہم ان کے اس انداز کے ساتھ ساتھ جو بات توجہ کا مرکز بنی، وہ رنویر کی گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کا کمنٹ تھا۔