Dawn News Television

شائع 06 جولائ 2018 01:08am

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر انتخابات کے لیے اہل قرار

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کو نااہل قراردینے کے حوالے سے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران یار محمد رند کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ میرے موکل کے کاغذات نا مزدگی میں مدرسے کی ڈگری اور ایف آئی آر کا ذکر نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر نے 2018 ء کے انتخابات میں مدرسے کی ڈگری اس لئے ظاہر نہیں کی کیونکہ مدرسے کی ڈگری ایچ ای سی کی تسلیم شدہ نہیں تھی۔

خیال رہے کہ ایپلٹ ٹربیونل نے یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی کو جعلی ڈگری جمع کرانے، قتل اور اغوا کی کئی ایف آئی آر میں نامزد ہونے کی وجہ سے مسترد کیا تھا۔

متعلقہ خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں

Read Comments