☰
چین میں اہم مسلم شہر میں مسلمانوں پر سخت پابندیاں
چین کے شہر لنشیا میں فضاءپر سبز گنبد والی مساجد کا غلبہ نظر آتا ہے مگر اب وہاں ایسی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس سے مسلمانوں کے اندر اپنے مذہب کی بقاءکے حوالے سے تشویش اجاگر ہورہی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ دانستہ طور پر اسلام کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس مقصد کے لیے حکمران کمیونسٹ پارٹی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کی مذہبی سرگرمیوں یا اسلامی تعلیم پر پابندی عائد کردی ہے۔
مغربی چین میں واقع لنشیا ایسا اسلامی خطہ ہے، جہاں ماضی میں مقامی حوئی مسلمانوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل تھی۔