Live Election 2018
فافن نے پولنگ ایجنٹس کی رہنمائی کیلئے کتابچہ جاری کردیا
کتابچےمیں پولنگ ایجنٹس کے فرائض اورذمہ داریوں کےحوالے سے جامع اور مفید معلومات درج ہیں
پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کے لیے ہدایات پر مشتمل کتابچہ جاری کردیا گیا۔
کتابچے میں وہ تمام معلومات درج ہیں جو پولنگ ایجنٹس کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جاننا ضروری ہیں, اس حوالے سے کتابچہ جاری کرنے کا اعلان فافن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔
اسی ٹویٹ میں موجود لنک پر کلک کر کے 26 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ آن لائن ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، جس میں رائے شماری کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم اور کارآمد ہدایات درج ہیں۔