Live Election 2018

جبران ناصر کا بھی انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ جب اس کی شکایت کی گئی تو پولنگ آفیسر چلا کر 'اگر چاہو تو گھر چلے جاﺅ'۔

کراچی کے حلقہ این اے 247 سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے جبران ناصر نے بھی انتخابی نتائج میں تاخیر میں احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے زمزمہ پولنگ اسٹیشن میں تو ووٹوں کی گنتی تک شروع نہیں ہوئی۔

ان کے بقول ' یہ ووٹرز کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے'۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ جب اس کی شکایت کی گئی تو پولنگ آفیسر چلا کر 'اگر چاہو تو گھر چلے جاﺅ'۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو کم از کم 6 پولنگ اسٹیشنز سے فارم 45 کے بغیر بھیج دیا گیا۔